پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کی پہلی تصویر بھیج دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آئی کیوب قمر کی جانب سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی۔پاکستان نے چاند پر تاریخی خلائی مشن روانہ کیا تھا۔ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ کی لانچنگ براہ راست ٹیلی کاسٹ کی گئی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سی ڈی اے کا نادہندگان کو الاٹمنٹ کینسل کرنے کا انتباہ
چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے یہ سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ قمر دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔دو روز قبل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ iCube قمر چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظاموں کا جائزہ لے رہا ہے۔ایک بار مدار میں، سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کام کر رہا ہے، اور اب چاند کی پہلی تصویر iCube قمر سے موصول ہوئی ہے۔