سول عدالتوں کی تقسیم کا معاملہ ، آج بھی ہڑتال کی کال

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج (جمعہ) کو بھی ہڑتال کی کال دے دی۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء تنظیموں کا مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اور احسن بھون سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی جس میں بدھ کو پولیس تشدد کی مذمت کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج آئرلینڈ سے کھیلے گا
صدر ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ جمعہ کو بھی ہائی کورٹ میں ہڑتال ہو گی، انہوں نے حکومت سے بارز کے لیے فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ادھر پنجاب بار کونسل (پی بی سی) کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل کا کہنا ہے کہ وکلا کی ریلی پرامن رہی، وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات واپس لیے جائیں۔

علاوہ ازیں جنرل ہاؤس کے اجلاس کے بعد وکلا نے احاطہ عدالت سے جی پی او چوک تک ریلی بھی نکالی۔