کاروبار میں آسانی اور سہولت پر مشتمل تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )کاروبار میں آسانی اور سہولت پر مشتمل تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔، وزیر اعظم شہبا ز شریف کا تجارت کے شعبے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس سے خطا ب،، کہا ،ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، برآمدکنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرابیکس فوری ادا کیے جائیں، ملکی آٹو

مزید پڑھیں :سولر پینل کی قیمتوں میں کمی: مئی 2024 میں نئے نرخ آگئے

سیکٹر کی ترقی کے لئے ڈیلیشن پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے۔وزیراعظم نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریڈ افسران کی پزیرائی ہو گی،، خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کی سخت سرزنش اور عہدوں سے ہٹایا جائے گا، برآمدی شعبے کا ہر ماہ میں دو دفعہ خود جائزہ لوں گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کی پہلی تصویر بھیج دی