Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

8 عراقی بینکوں پر ڈالرز کی ٹرانزیکشن پر پابندی عائد

بغداد(نیوزڈیسک)عراقی حکومت نے اپنے 8 بینکوں پر امریکی کرنسی ڈالرز کی ٹرانزیکشن پر پابندی عائد کر دی ۔عالمی میڈیا کے مطابق عراقی بینکوں پر مذکورہ پابندی امریکی وزارت خزانہ کے سینئر افسر بریان نیلسن کے عراقی دورے کے بعد سامنے آئی جو امریکی وزارت خزانہ میں پابندیاں لگانے والے شعبے سے وابستہ ہیں۔

عراقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ بینکوں میں فراڈ پر مبنی لین دین کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔پابندی کے تحت اب یہ آٹھوں بینک عراق کے مرکزی بینک کیساتھ ڈالروں کی ٹرانزیکشن کی سہولت سے بھی محروم کر دیئے ۔ان پابندیوں کی زد میں آنے والے بینکوں میں احسور بین الاقوامی بنک برائے سرمایہ کاری، عراقی بنک برائے سرمایہ کاری، کردستان بین الاقوامی اسلامی ترقیاتی بنک برائے سرمایہ کاری، الھدی بنک، الجنوب بنک برائے سرمایہ کاری، عریبیہ اسلامی بن اور حمورابی کمرشل بنک شامل ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے ترجمان نے عراق کی طرف سے ڈالرز بارے اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے، نیز اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ عراقی مرکزی بنک اس سمت میں اقدامات جاری رکھے گا تاکہ عراق کے بنکاری نظام کے غلط استعمال کی روک تھام ہو سکے۔
مزید پڑھیں:‌پاکستانی روپے کی قدر مستحکم، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی