امریکی ریاست ایکواڈور میں خانہ جنگی شروع،10 افراد ہلاک،فوج طلب ، ایمرجنسی نافذ

ایکواڈور(نیوزڈیسک)ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی، تشدد کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے تنازع سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کرلی، ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر قبضہ کرنے کے علاوہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کردیا، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کرکے فرار ہوگئے۔ ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار ہونے کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایکواڈور کا مذکورہ گینگ لیڈر قتل اورمنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا۔کچھ عرصہ قبل ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے ہوئے ایک شخص نے سر میں گولی مار دی۔ فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔