آلو مٹرپلاؤ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آلو مٹرپلاؤ بڑی مزیدار ڈش ہو تی ہے،ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے پکایا جاتا ہے،آپ آلو ایک کلو ،نمک چھٹانک ،ادرک ایک عدد،گرم مصالحہ دو تولہ ، مٹر آدھا کلو،چاول ایک کلو ،گھی ایک پاؤ ،لہسن 10جوئے لے لیں،اب آ پ آلو ابال کر چھیل لیں اور انہیں گھی میں تل کر الگ رکھ لیں۔ ادرک اور لہسن کو باریک پیس لیں پیاز تلیں جب وہ گلابی ہو جائے تو ادرک، لہسن اور گرم مصالحہ ڈال کر تلیں بھن جائے تو چاول اور آلو ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں اور پانی ڈال دیں۔ اس سے قبل آپ نے مٹر بھی گلا لینے ہیں ان کو بہت زیادی نی گلائیں ،مٹر کا دانہ قائم رہنا چاہئیے،ان کا چولوں میں مکس کر دیں پانی خشک ہو جائے تو دم پر لگا دیں،چیک کریں کہ چاول مکمل دم پر لگ چکے ہیں، اس کے دو دانے نکال کر چیک کرین،چاول گل گیا تو تیار سمجھیں ، اب آپ نے آلو مٹر پلاو کے ساتھ پو دینہ ،ہری مرچ کی چٹنی بھی تیار کر لینی ہے اور گرم گرم پلا و میں چٹنی مکس کر کے کھائیں اور مزے اڑائیں۔