اہم خبریں

مچھلی بریانی گھر پر تیار کریں

اجزاء: مچھلی، 3 پاؤ۔بغیر کانٹے والی مچھلی، چوکور کٹی ہوئی بوٹیاں،چاول ،آدھا کلو،بھیگے ہوئے،پیاز درمیانی سائز کی 3 عدد ، باریک کٹی ہوئی ،ٹماٹر ، 3 عدد ،آلو ، چھوٹے سائز کے یا بڑے آلو ہوں تو ایک کے چار ٹکڑے بنا لیں،دہی ، 2 پیالی،سرخ پسی مرچ ، حسب ضرورت،مسٹرڈ پاؤڈر،چوتھائی چائے کا چمچہ،لہسن ادرک پسا ہوا مکس پیسٹ،3 کھانے کے چمچے
مزیدپڑھیں:مزیدارکھٹی دال گھر میں خود بنانا سیکھیں

،سفید زیرہ پاؤڈر، 1 چائے کا چمچہ،اجوائن،آدھا چائے کا چمچہ،گرم مصالحہ ، 1 چائے کا چمچہ،ہلدی، 1 چائے کا چمچہ،دھنیا پاؤڈر ،آدھا چائے کا چمچہ،ہری مرچ۔ 6 عدد،نمک ۔،حسب ضرورت،خشک میتھی کے پتے ۔2 کھانے کے چمچے،کریم یا مکھن ,4 کھانے کے چمچے،آئل یا گھی حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
پیاز کو گولڈن براؤن فرائی کرلیں،اب پیاز میں سارے مصالحے اور ایک چمچ میتھی کے پتے ڈال کر بھونیں،یہاں تک کہ ٹماٹر اور دہی کا پانی خشک ہوجائے اور پیاز اچھی طرح مکس ہوجائے۔
آلو ا بال لیں سخت رہیں آلو بھی گولڈن فرائی کر لیں، مچھلی کو صاف کرکے نمک ، پسی سرخ مرچ اور ہلدی لگا کر فرائی کرلیں، اس کیلئے نمک مرچ الگ سے استعمال کریں، اب تیار کئے مصالحے میں آلو اور مچھلی ڈال کے آدھی پیالی پانی دیں، ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں مچھلی اور آلو مکس کریں،اور 5 یا 6 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں، آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں،بھیگے ہوئے چاولوں کو بوائل کرلیں،اب ایک تہہ چاول کی لگائیں ،اُس پر فش ڈالیں ساتھ ہی میتھی کے پتے اور مکھن بھی ڈالیں،اسی طرح دوسری تہہ لگائیں اور مچھلی کے ساتھ باقی کے میتھی کے پتے اور مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے رکھ دیں،مچھلی بریانی تیار ہے۔گرم گرم سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں