نانی اماں کے پسندیدہ قیمے والے کباب اور پودینے کی چٹنی

گوشت سب کو پسند ہے بچہ ہو یا بڑا اور قیمے والے کباب ہر ایک کے من پسند ہوتے ہیں اگر ساتھ دہی پودینے کی چٹنی ہو جائے تو کبابوں تو مزا کی ڈبل ہو جاتاہے ، آج ہم آپ کو اپنی نانی اماں کی ریسپی شیئر کریں گے ، جس کے ذریعے خاندان کے تقریبا سب لوگ ہی اُن کے فین ہو گئے ،آپ بھی اپنائیں اور سب کے دلوں پر چھا جائیں۔
بیف قیمہ۔۔۔ 1کلو
دھنیا۔۔۔آدھ کپ
کٹی لال مرچ۔۔1چائے کا چمچ
بھنے چنے کا پاؤڈر ۔۔۔5 چائے کے چم
لال مرچ۔۔۔حسب ضرورت
ثابت گرم مصالحہ ۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
ہلدی ۔۔۔ آدھ چائے کا چمچ
سبز مرچ۔۔۔5 عدد
ثابت دھنیا۔۔۔1چائے کا چمچ
لال ٹماٹر۔۔۔5عدد
سفید زیرہ ۔۔۔2چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ۔۔۔2کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔ حسبِ ضرورت
پیاز ۔۔۔5 عدد درمیانے ساز کے
کوکنگ آئل۔۔۔ کباب فرائی کرنے کے لیے 1 کپ

قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بیف کو چوپر میشن میں اچھی طرح پیس لیں ، پھر تمام مصالحہ جات اس میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ، پھر پیاز ، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچیں اور دھنیا ملا کر مکسچرمیں اچھی طرح بلینڈ کر لیں جب اچھی طرح میش ہو جائے تو قیمے کے مکسچر اور ادرک لہسن پیاز اور ہری مرچوں ہاتھوں سے اچھی طرح میش کریں جب یہ کام مکمل ہو جائے تو ہاتھ پر تیل لگا کر چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں پھر اس کو آدھا گھنٹا فریج میں رکھیں جب تھوڑا سخت ہو جائیں تو اس کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں تاکہ کباب ٹوٹیں اور نہ نہیں سکڑیں۔اسی طرح سب کباب ایک پلیٹ میں نکال لیں ۔ اس کو آپ دہی، کچپ اور رائتہ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں لیکن ہمارے گھر میں سارے پودینے اور دہی کی ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں آپ بھی ضرور استعمال کریں ،پودینے اور دہی کی چٹنی۔
پودینے اور دہی کی چٹنی بنانے کے اجزا
پودینے والی چٹنی بنانے کے اجزاء،پودینہ 1 گٹھی دھلی ہوئی،زیرہ 1چمچ، ہری مرچیں پانچ عدد ،پانی حسب ضرورت ،نمک بھی حسبِ ضرورت، دہی ایک کپ ۔
پودینے اور دہی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
جتنی بھی آپ کو آج تک تراکیب بتائی ہیں اُن میں سے سب سے زیادہ آسان پودینے اور دہی کی چٹنی بنانا ہے۔پہلے سب چیزہ کو اچھی طرح بلینڈ کریں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں سب چیز یں تو اس یں دہی ڈال اچھی طرح مکس کریں اور حسب ضرورت انی بھی ڈال دیں آپ چٹنی تیار ہے خود کھائیں مہمانوں کو کھلائیں قیمے والے کبابوں کے ساتھ پودینے کی ، واہ یہ پارٹی اپنی ہو جائے گی۔