بھارتی وزیردفاع کا ایل او سی کراس کرنےکا اشتعال انگیز بیان قابل مذمت ، دفترخارجہ کا سخت ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کا ایل او سی کراس کرنےکےاشتعال انگیز بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی رہنماوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیئے، بلکہ ماضی میں بھی بھارت اپنی اشتعال انگیز بیانات سے باز نہیں آیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیز بیانات کے سلسلے کو روکنا ہوگا،ترجمان دفتر خارجہ زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان ہر قیمت پر اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت انتخابی فوائد کیلئےپاکستان کو استعمال نہ کرے،بھارت کسی صورت مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،ترجمان بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق دے،۔