اہم خبریں

بھکاریوں نے دادی کے چالیسویں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک )بھیک مانگنے والوں نے اپنی دادی کے چالیسویں پر ایک کروڑ 25 لاکھ خرچ کر ڈالے ۔ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔صبح ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے ذبح کئے گئے ۔ کھانے میں چھوٹا گوشت، نان ،مترنجن ، گاجر اور سیب کا مربع اور مشروبات پیش کئے گئے ۔ تقریب کا اہتمام کینٹ کے علاقے راہوالی ریلوے سٹیشن کے قریب کیا گیا۔ تمام مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی لگا کر کرسیوں پر بٹھا کر کھلا کھانا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں