بیجنگ( اے بی این نیوز) چین نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سے خطے کے عوام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ یہ تنازع عالمی برادری کے مفادات میں بھی نہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور سعودی عرب سے متعلق معاملات بھی جلد بہتر ہوجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران جنگ نومبر تک ختم ہوجائے گی۔
آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ وہاں امریکا کا کنٹرول ہے اور امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔
حوثیوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور انہوں نے واشنگٹن سے رابطہ کرکے کارروائی نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق حوثی زیادہ تر بحری جہازوں کو آبنائے باب المندب سے گزرنے دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا راولپنڈی دھرنا، 20 ستمبر کو مری روڈ پر مارچ کا اعلان















