اہم خبریں

شہباز گل کا نیا روپ سامنے آگیا، ایمی ورک کے ساتھ گانے میں انٹری

شہباز گل کا نیا روپ سامنے آگیا، ایمی ورک کے ساتھ گانے میں انٹری

امرتسر (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، بھارتی گلوکار ایمی ورک کے گانے میں شہباز گل کے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔

بھارتی گلوکار ایمی ورک نے شہباز گل کے معروف ڈائیلاگ ’’جٹ دا پت آں‘‘ کو اپنے گانے میں ری میک کیا ہے۔ شہباز گل کے ڈائیلاگ پر مشتمل ایمی ورک کے گانے ’’اوپس‘‘ کو اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد سن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار ایمی ورک پر گزشتہ دنوں کینیڈا میں حملہ بھی ہوا تھا، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔

شہباز گل بانی پی ٹی آئی کے سابق چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق فیصل آباد کے نواحی گاؤں رتنہ سے ہے۔

مزید پڑھیں‌:گاڑی مالکان ہوشیار، حکومت نے اہم معاملے پر ڈیڈ لائن جاری کر دی

متعلقہ خبریں