اہم خبریں

جو روٹ کا شاندار اعزاز، سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

جو روٹ کا شاندار اعزاز، سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

لندن ( اے بی این نیوز) انگلینڈ کے کپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جو روٹ نے پاکستان کے خلاف 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69ویں نصف سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔

جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جو روٹ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15 ہزار 921 رنز بنائے، جبکہ جو روٹ کے رنز کی تعداد 14 ہزار 278 ہوگئی ہے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ فعال کرکٹرز میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 10 ہزار 920 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 51 سنچریوں کا ریکارڈ بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جبکہ جو روٹ 41 سنچریوں کے ساتھ رکی پونٹنگ کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:امریکا، ایران جنگ میں بڑی پیش رفت، چین نے ثالثی کی پیشکش کردی

متعلقہ خبریں