ابوظبی(اے بی این نیوز) پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے ابوظبی میں منعقدہ لاٹری کی قرعہ اندازی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔
لاٹری انتظامیہ کے مطابق 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب کو انعام جیتنے کی اطلاع فون پر دی گئی تو انہوں نے ابتدا میں اسے فراڈ کال سمجھا اور یقین کرنے سے انکار کردیا۔
انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوگیا۔
شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالآخر قسمت نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں کروڑوں درہم کا انعام جتوا دیا۔
اسی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی کامیابی حاصل کی، جن میں سے ہر ایک نے 1 لاکھ درہم کا انعام جیتا۔
پاکستانی شہری کی جانب سے 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیتنے کی خبر نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں موسم کی تازہ ترین صورتحال، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان















