اہم خبریں

محبت میں گرفتار 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح کرلیا

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرنے کے بعد 34 سالہ عادل شہزاد سے نکاح کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون روزانا مرینا اور عادل شہزاد کی دوستی تین سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے ہوئی، جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

عادل شہزاد کے مطابق ابتدا میں دونوں کے درمیان فیس بک پر رابطہ ہوا، بعد ازاں دوستی مضبوط ہوئی اور یہ تعلق ایک سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے پاکستان آئی ہیں اور انہوں نے اپنی رضامندی سے عادل شہزاد سے شادی کی ہے۔

امریکی خاتون کی پاکستان آمد، اسلام قبول کرنے اور پاکستانی نوجوان سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور آرا سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کے لئے اہم سرکاری ادارے میں نوکریاں،اپلائی کرنے کا طریقہ کار

متعلقہ خبریں