لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان رینجرز پنجاب میں سیکڑوں نوکریوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ملک بھر کے نوجوان اپلائی کر سکتے ہیں۔
پاکستان رینجرز (پنجاب) میں مجموعی طور پر 964 ملازمتوں پر درخواستیں مطلوب ہیں جس پر پاکستان بھر سے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں۔
سپاہی جنرل ڈیوٹی کے پانچویں گریڈ کی ملازمتوں پر ملک بھر سے امیدواروں کی درخواستیں مطلوب ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو تنخواہ کے ساتھ راشن الاؤنس اور وفاقی حکومت سے مروجہ منظور شدہ مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔
مذکورہ پوسٹوں پر 72 پوسٹ میرٹ پر دی جائیں گی۔ 50 فیصد کوٹہ یعنی 482 سیٹوں پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدوار جب کہ دیگر پر سندھ شہری، دیہی خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، جی بی اور آزاد کشمیر کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں۔
مجموعی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے رکھا گیا ہے۔
اپلائی کا طریقہ کار: آن لائن رجسٹریشن پاکستان رینجرز (پنجاب) کی ویب سائٹ پر 17 سے 26 اگست تک درخواست دی جا سکتی ہے۔
رجسٹریشن کے بعد امیدوار اپنے منتخب کردہ رجسٹریشن سینٹر پر آن لائن سلپ پر دی گئی تاریخ کو صبح 8 بجے طبی معائنے، جسمانی اور تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔
PAKISTAN RANGERS PUNJAB JOBS
ٹوٹل سیٹیں: 964
پورے پاکستان سے اپلائی کرسکتے ہیں
آخری تاریخ:26 اگست 2026 pic.twitter.com/OHFk7Zbxft— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) August 22, 2026
مزید پڑھیں: پاکستان کی مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کی پیش گوئی















