اہم خبریں

سندھ ہائیکورٹ کا یونٹی فوڈ کیس میں بڑا حکم، فرخ امین گوڈیل کی حفاظتی ضمانت منسوخ

کراچی (اے بی این نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے یونٹی فوڈز کے خلاف درج ایف آئی آر کے مرکزی ملزم اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فرخ امین گوڈیل کی حفاظتی ضمانت منسوخ کر دی۔

عدالت نے ملزم کو حراست سے آزاد کرنے سے متعلق مجسٹریٹ کا حکم بھی معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے کو فرخ امین گوڑیل کو تحویل میں لینے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے مطابق فرخ امین گوڑیل کو تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 30 ستمبر تک نوٹس بھی جاری کر دیا۔


فرخ امین گوڈیل یونٹی فوڈز کے خلاف درج ایف آئی آر میں مرکزی ملزم ہیں۔ کمپنی کے خلاف ایس ای سی پی کی درخواست پر کارروائی جاری ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق معاملہ 44 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ہے، جس کے باعث کیس پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: زونگ کے اسلام آباد ہیڈ آفس میں تقریباً 150 ملازمین مبینہ طور پر فارغ

متعلقہ خبریں