اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کئی روز سے مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

آج کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت آج کے لیے 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 4 روز میں پیٹرول 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

حالیہ دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کرایوں اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 11 ستمبر سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے

متعلقہ خبریں