اہم خبریں

تاخیر سے شادی اچھا فیصلہ ہے: صنم سعید

کراچی(نیوزڈیسک) اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ 35 برس کے بعد محبت کا تصوّر غیر حقیقی نہیں ہوتا بلکہ پختہ ہوجاتا ہے، آپ سب سے پہلے خود سے محبت کرتے ہیں، اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ جس دن آپ اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں، اپنے آپ کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ تمام دوسری چیزیں بھی سمجھ لیتے ہیں اور رشتہ نبھانا آسان ہوجاتا ہے، جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تو کوئی دوسرا کیسے آپ کو سمجھے گا۔

انہوں نے تاخیر سے شادی کو سراہا لیکن ساتھ ہی کہا کہ 35 کی عمر شادی کے لیے کچھ زیادہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی پہلے ناکام رشتے سے گزرا ہو یا کسی کی بڑی عمر تک شادی نہیں ہوئی ہو تو وہ شادی نہ کرے۔

ادکارہ نے سینیئر اداکارہ ثمینہ اور اداکار منظر صہبائی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے۔35 کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دنیا ختم ہوگئی، جیسا کہ ہمارے معاشرے میں تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں