اہم خبریں

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کا ایک دن میں کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج، سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے حالیہ وی لاگ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جس میں عروب جتوئی نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج پورا کرنے کی کوشش کی۔

وی لاگ کے مطابق عروب جتوئی نے دن کا آغاز ایک لگژری ریسٹورنٹ سے کیا، جہاں کھانے کا بل تقریباً 50 ہزار روپے بتایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے مہنگا آئی فون خریدا، جس کی قیمت وی لاگ میں تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔

بعد ازاں عروب جتوئی جیولری شاپ پہنچیں، جہاں انہوں نے سونے کے زیورات خریدے اور بتایا گیا کہ چیلنج کی بڑی رقم زیورات کی خریداری پر خرچ ہوئی۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے ایک دن میں اتنی بڑی رقم خرچ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر دکھانے پر تنقید کی، جبکہ کچھ نے اسے محض تفریحی وی لاگ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اعتراض رقم خرچ کرنے پر نہیں بلکہ اس انداز میں دولت کی نمائش پر ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے وی لاگز یوٹیوب پر زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور اس سے ویووز اور آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: این اے 168 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

متعلقہ خبریں