اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں ایل این جی کی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گیس اب صبح 6 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 3 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک فراہم کی جا رہی ہے۔ گیس کی محدود دستیابی اور بجلی کے شعبے کی طلب کے باعث 24 گھنٹے فراہمی ممکن نہیں، جبکہ قطر سے ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹیں صورتحال کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں: نجی اسکول میں 8 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات،چوکیدر اور پرنسپل گرفتار















