لندن (اے بی این نیوز)پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کر لی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔
کرن خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع کے لیے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح بھی کیا۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے جیسا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو نکاح کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ میں کرن خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔
واضح رہے کہ اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ نے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق بعد میں متضاد دعوے سامنے آتے رہے۔
مزید پڑھیں: کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دران دھماکا،15 افراد شہید،50 سے زائد زخمی















