اہم خبریں

کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دران دھماکا،15 افراد شہید،50 سے زائد زخمی

کوہاٹ (اے بی این نیوز)کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔

اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نےقومی چینل کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ ٹکرائی، گاڑی ٹکرانےکے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجا رہا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال طاہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ 15لاشیں اور 50 سے زائد زخمی اسپتال لائےگئے، ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں: نیشنل بنک نے ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں