کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
حریم فاروق نے تقریب میں ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین رنگ کی جامہ وار گھیر دار شلوار جبکہ آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان کے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے لباس کے انتخاب اور فٹنگ پر تنقید کی، جبکہ کچھ تبصروں میں اداکارہ کے وزن کو بھی موضوع بنایا گیا۔
دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے حریم فاروق کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ذاتی نوعیت کے تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ کسی فنکار کے لباس یا اسٹائل پر رائے دیتے ہوئے گفتگو کو مہذب اور مناسب حدود میں رکھنا چاہیے۔
حریم فاروق ان دنوں اپنی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فلم میں وہ فیصل قریشی کے مدمقابل اداکاری کرتی نظر آئیں گی، جبکہ شمون عباسی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔















