اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ان کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے خلع کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہناز معمر رانا نے بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی قانونی کارروائی مکمل کی اور خلع کی ڈگری حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق مہناز معمر رانا نے مصالحت کی پیشکش بھی مسترد کر دی اور واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ اب کسی صورت معمر رانا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں۔
اس پیش رفت کے بعد معروف اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی سے متعلق معاملہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستانی سازگار رکشے عالمی مارکیٹ میں پہنچ گئے، فلپائن میں اسمبلی پلانٹ کا افتتاح















