اہم خبریں

درِفشاں سلیم کے لہنگے نے ماورا حسین کی یاد تازہ کردی، سوشل میڈیا پر بحث

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم ایک فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کے لہنگے کا موازنہ اداکارہ ماورا حسین کے 2024 میں پہنے گئے لباس سے کیا جا رہا ہے۔
Auto Draft
تفصیلات کے مطابق درِفشاں سلیم نے حال ہی میں لام فیشن ویک (LAM Fashion Week) میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔ اس موقع پر انہوں نے پیچ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جس نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی۔

تاہم، لباس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کی مماثلت اداکارہ ماورا حسین کے ایک سابقہ لباس سے جوڑنا شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً اسی طرز کا لہنگا پہنایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LAAM (@laamofficial)


دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات کی تصاویر کا موازنہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ بعض صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی خوبصورتی اور لباس کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں سلیم جیسی مقبول اداکارہ کے لیے منفرد ڈیزائن کا انتخاب کیوں نہیں کیا گیا۔

فیشن سے دلچسپی رکھنے والے صارفین کی جانب سے اس مماثلت پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، تاہم لباس کے ڈیزائن میں مماثلت کے حوالے سے فیشن برانڈ کی جانب سے کسی وضاحت کی تصدیق موجود نہیں۔
مزیدپڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

متعلقہ خبریں