اہم خبریں

بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی انتقال کر گئیں، شوبز انڈسٹری سوگوار

بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی انتقال کر گئیں، شوبز انڈسٹری سوگوار

ممبئی (اے بی این نیوز) سینئر بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ ایک برس سے کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھیں۔

آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے میتھو مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکارہ کی خدمات اور ان کا فنی ورثہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میتھو مکھرجی کے ساتھی اداکار پروسین جیت چٹرجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

میتھو مکھرجی نے 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں بھارتی فلمی صنعت میں اپنی نمایاں شناخت بنائی اور بنگالی سنیما کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے اپنے دور کے معروف اداکاروں اتم کمار، سومیترا چٹوپادھیائے اور رنجیت ملک کے ساتھ بھی کام کیا۔

ان کی مشہور بنگالی فلموں میں ’’مرجینا عبداللہ‘‘، ’’نشی کانیا‘‘، ’’موچک‘‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں، جبکہ انہوں نے ہندی فلموں ’’خان دوست‘‘، ’’سفید جھوٹ‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دو لڑکے دونوں کڑکے‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر، یورو، پاؤنڈ سمیت درہم سستے، سعودی ریال مہنگا، آج کے تازہ کرنسی ریٹس

متعلقہ خبریں