اہم خبریں

پیٹرول ریلیف اسکیم میں اہم تبدیلی، شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم میں اہم تبدیلی، شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے بھیجا جانے والا ایس ایم ایس مفت کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سبسڈی کے حصول کے لیے رجسٹریشن کا ایس ایم ایس بھیجنے پر صارفین سے فیس وصول کی جا رہی تھی، تاہم اب حکومت نے رجسٹریشن کے اس عمل کو مکمل طور پر مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو فیول سبسڈی کے حصول کے لیے ایس ایم ایس بھیجنے پر کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک ریلیف پہنچانا ہے۔

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں سمیت 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ ریلیف اسکیم پورے ملک میں جاری ہے، جس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق اسکیم کے ذریعے اہل شہریوں تک پیٹرول پر رعایت پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
مزیدپڑھیں‌:بڑی خبر، ڈیرہ اسماعیل خان سانحے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوٹوک اعلان

متعلقہ خبریں