کراچی (اے بی این نیوز)پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی کوئین روما مائیکل اور اداکار شان بیگ نے اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔
روما مائیکل نے انسٹاگرام پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں نے شادی کی تاریخ بتائی۔ ویڈیو کے ساتھRomaWedsShanھی استعمال کیا گیا۔
ویڈیو میں روما مائیکل دلہن کے لباس جبکہ شان بیگ نفیس سوٹ میں دکھائی دیے۔ دونوں نے دبئی کے ایک معروف ہوٹل میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
روما مائیکل اور شان بیگ کے مطابق شادی کی تقریبات 20 نومبر 2026 کو کراچی میں ہوں گی**۔ تاریخ کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
دونوں نے اس سے قبل اپنے تعلق کو نجی رکھا تھا، تاہم شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد ان کی شادی کی تیاریاں شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: پاک بحریہ کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ















