ریاست گرفتار سیاسی کارکنوں کو معاف کردے، علی محمد خان کی اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کی تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ، پاکستان زندہ باد کہا ۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔علی محمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔