موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات کا 100 ملین ڈالر دینے کا اعلان

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں سی او پی 28 ماحولیاتی مذاکرات کے پہلے دن فنڈ کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد آب و ہوا سے متاثرہ ممالک کو مالی مدد کی پیش کش کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات موسمیاتی آفات کے نئے فنڈ میں 100 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔برطانیہ کی جانب سے موسمیاتی اثرات کے روک تھام کے فنڈ میں 60 ملین پاونڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔امریکا نے 17 ملین ڈالرز سے زائد رقم اور جرمنی نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا۔