اسلام آباد ہائیکورٹ ، وکلا کیلئے گاون پہننا لازم قرار

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15نومبر سے عدالت میں کیس کیلئے پیش ہونیوالے وکلا کیلئے گاون پہننا لازمی قرار دیدیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر گان پہنے روسٹرم پر آئے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو ہائیکورٹ کے احکامات کا پتہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ سینئر وکیل ہیں اور ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی ہیں لیکن دونوں بغیر گاون کے؟ دوران سماعت وکلا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ گاون پہن کر عدالت پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ 15 نومبر سے عدالت پیش ہونے پر گاون پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، خود بھی گاون پہنیں اور جنہوں نے نوٹیفکیشن نہیں دیکھا انہیں بھی آگاہ کریں۔