سینئر رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کو دل کا دورہ ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور(نیوزڈیسک)سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں محمود الرشید کو آج صبح جیل میں ہارٹ اٹیک ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میاں محمود الرشید کوکارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق رات گئے انہیں دوبارہ زبردستی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید کو ہسپتال میں ہی رکھنے کی تجویز دی تھی،70 سالہ میاں محمود الرشید پہلے ہی دل کے مریض اور انہیں 3 سٹنٹ ڈل چکے ہیں،میاں محمود الرشید 1988 سے ممبر اسمبلی ہیں،9 مئی تک ان پر کوئی کیس نہیں تھا،9 مئی کے بعد درجنوں بوگس کیسز میں انہیں نامزد کر دیا گیا،ان میں سے ایک کیس تحریک انصاف کے ہی شہید ورکر کی شہادت کا ہے.