پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈارکے موقف کو مستردکردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈارکے موقف کو مستردکردیا۔شوکت ترین کہتے ہیں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ریکارڈ مہنگائی ہوئی، بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا گیا، اسحاق ڈار معیشت کو بچانے کیلئے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر صرف5اعشاریہ8 ارب ڈالرز تک سکڑ چکے، اسحاق ڈار بتائیں 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟۔کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری حکومت کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔