اہم خبریں

مقامی مارکیٹ میں ہلچل، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی مارکیٹ میں ہلچل، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت برقرار

سونے کے برعکس مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 7 ہزار 379 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں عالمی مارکیٹ میں سونے کی آئندہ قیمتوں پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، اسلام آباد انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

متعلقہ خبریں