اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف جلد سماعت کے لیے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔ نظرثانی درخواست میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظرثانی، ترمیم اور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل پینل کی جانب سے طبی معائنے اور علاج سے متعلق احکامات کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔یہ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست میں کی گئی ہے۔
نظرثانی درخواست میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت کے دائرہ اختیار پر قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ صرف طبی سہولیات کا نہیں بلکہ قانونی اور آئینی دائرہ اختیار کا بھی ہے۔درخواست میں آرٹیکل 175(2) اور جیل کے قوانین سے متعلق قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم وقتی تھا، اس لیے معاملے کی فوری سماعت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا اقدام، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ماسٹر پلان کی منظوری















