راولپنڈی اورگردونواح میں چھاپے،غیرقانونی سم فروخت میں ملوث 3ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی، واہ، حسن ابدال میں غیر قانونی سمز فروخت کرنے والی فرنچائزز پر چھاپہ مارکارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار جبکہ 3550 پری ایکٹو سمز، 3 بی وی ایس ڈیوائسز، 748 سلیکون تھمبس، 11 ہزار ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور ایک پرنٹرقبضے میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس راولپنڈی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے حسن ابدال، واہ اور راولپنڈی میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز اور ایک غیر قانونی سم رجسٹریشن مرچنٹ کے خلاف مشترکہ چھاپوں میں 3550 پری ایکٹو سمز، 3 بی وی ایس ڈیوائسز، 748 سلیکون تھمبس، 11 ہزار ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور ایک پرنٹرقبضے میں لے لیا۔

مشترکہ کارروائی میں ایف آئی اے ٹیم نے تین افراد کو بھی گرفتار کیا۔

مزیدپڑھیں:تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار

گرفتارافراد کے خلاف الگ ،الگ مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ ایف آئی اے مزید اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

ان چھاپوں سے قبل پی ٹی اے نے ان سیلز چینلز کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔

یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔