پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ معاملہ،آئی جی اسلام آبادنے ہنگامی اجلاس طلب کر لی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیس افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،پی ٹی آئی چئیرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور گرفتاری سے متعلق مشاورت کی جائیگی،پی ٹی آئی چئیرمین کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی،کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کارکنان کی گرفتاری کے لیے بھی الگ ٹیم تشکیل دی جائیگی۔