اسلام آباد(اے بی این نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اتنا نمایاں نہیں کہ اس کی بنیاد پر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ردوبدل کیا جائے۔ اس لیے آئندہ ہفتے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ضرور موجود ہے، تاہم ہفتہ وار اوسط قیمتیں اب بھی قابلِ انتظام سطح پر ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آئندہ چند روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہ ہوا تو پاکستان میں پیٹرول اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے عالمی قیمتوں، شرح مبادلہ اور دیگر مالی عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 10 جولائی سونے کی تازہ ترین قیمت















