لندن (اے بی این نیوز) برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات (او این ایس) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق محمد مسلسل تیسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں نومولود لڑکوں کا سب سے مقبول نام قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران تقریباً 6 ہزار بچوں کا نام محمد رکھا گیا، جبکہ نوح دوسرے نمبر پر رہا۔ دونوں نام 2023 سے مسلسل پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، تاہم رواں سال ان کے درمیان فرق مزید بڑھ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لیو اورلوکا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، جبکہ آرتھر، اولیور اور جارج کی درجہ بندی میں کمی دیکھی گئی۔ لڑکیوں کے ناموں میںاولیویا پہلے نمبر پر رہی، جبکہ للی، امیلیا، آئلااور فلورنس بھی مقبول ترین ناموں میں شامل رہیں۔
JUST IN: Muhammad ranks as the top baby name for boys in England and Wales for the third consecutive year.
— BRICS News (@BRICSinfo) July 9, 2026
او این ایس کے مطابق محمد نام انگریزی میں مختلف ہجوں، جیسے محمد ،محمد کے ساتھ لکھا جاتا ہے، جو مختلف زبانوں اور خطوں کے تلفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد 2016 سے مسلسل انگلینڈ اور ویلز کے 10 مقبول ترین لڑکوں کے ناموں میں شامل ہے، جبکہ پہلی بار 1997 میں ٹاپ 100 ناموں کی فہرست کا حصہ بنا تھا۔
اسلامی ممالک میں ’محمد‘ نام پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کے نام پر رکھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق برطانیہ میں مسلم آبادی میں اضافے اور مذہبی و ثقافتی شناخت سے وابستگی اس نام کی مسلسل مقبولیت کی اہم وجوہات ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 لاکھ ہے، جو ملک کی مجموعی آبادی کا لگ بھگ 6 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ناموں کے انتخاب میں بڑھتا ہوا ثقافتی تنوع برطانیہ کے کثیرالثقافتی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 10 جولائی موسم کی تازہ ترین صورتحال















