بھارت آج 4 سال بعد چاند پر میگا میشن بھیجے گا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) دسمبر 2019 میں مشن کی ناکامی کے بعد بھارت آج چار سال بعد چاند پر میگا میشن بھیجے گا، مشرقی بھارت سے راکٹ چندریان 3 ایک روور کے ساتھ چاند کی جانب اپنا سفر شروع کرے گا، چندریان 3 مشن کو ہری کوٹا کا ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اسروخلائی جہاز میں ایک پروپلشن ماڈیول، ایک لینڈر ماڈیول اور ایک روور شامل ہے جو چاند کی سطح کا کیمیائی تجزیہ کر یگا چندریان -3 کے ذریعے چاند کے ماحول کا جائزہ اور زمین کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔