وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گھروں، اپارٹمنٹس، نجی ہسپتالوں اور شادی ہالوں پر بھی لیویز نافذ کر دی گئی۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر نئے ٹیکسز عائد کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن سمیت سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود 140 مربع گز کے پلاٹوں کے مالکان پر کم از کم 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں 8 کنال پر پھیلے فارم ہاؤسز کے مالکان پر 180,800روپے پراپرٹی ٹیکس اور 90 سے 120 کنال کے فارم ہاؤسز کے مالکان پر442,000 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے 22 روپے فی مربع فٹ، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کیلئے 180 روپے فی مربع گز اور مارکیز اور شادی ہالز کیلئے 13 روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔