ملک چلانے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے اور جیلوں میں ڈالنے سے نقصان ملک کا ہی ہوگا،شاہد خاقان عباسی

لندن(اے بی این نیوز            ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرے نواز شریف کے ساتھ 35 سال سے تعلقات ہیں، آج نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، ملکی سیاست پر بات ہوئی، میاں نواز شریف کے ساتھ جو نا انصافی ہوئی ہے اس کو دور کرنا چاہیئے، ملک چلانے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے اور جیلوں میں ڈالنے سے نقصان ملک کا ہی ہوگا،الیکشن وقت پر ہونے چاہیئے،تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کرلے کہ ملک کیسے چلے گا ، پھر بات آگے چلے گی، جو آئین توڑتا ہے، قانون توڑتا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیئے، ہم احتساب کی صرف بات کرتے ہیں احتساب ہوتا نہیں ہے،ملکی معاملات پر بات کرنا میری ذمہ داری ہے، میرے لیڈر میاں نواز شریف ہے اور کوئی نہیں ہے، لندن میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں کسی کی نااہلی یا سزا کا قائل نہیں ہوں،چیرمین پی ٹی آئی وہ لیڈر ہیں جو باقاعدہ ذمہ داری لیتے تھے کہ میں نے آج فلاں کو اندر کیا ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی لیکر آئے تھے، یہ بھول گئے کہ یہ سائفر ان کی ملکیت نہیں ہے، اگر انھوں نے قانون توڑا ہے تو ان کے خلاد کارروائی ہونی چاہیئے۔