توہینِ الیکشن کمیشن کیس ،فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالتِ عالیہ نے فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کیے ۔ حکم نامے کے مطابق وارنٹِ گرفتاری کی معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد از خود غیر مؤثر ہو جائیگا،عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن سے بھی جواب طلب کر لیا۔