پی ڈی ایم نے ظلم کی انتہا کردی، سازش کے تحت منافرت پھیلائی جارہی ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام جاری کر دیامیں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ اپنے اداروں اپنے ذمہ داران کے سامنے پیغام جاری کر رہا ہوں یہ ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے11 سال کے عون محمد کو اٹھایا گیا جس پر کوئی جرم نہیں ہےہمارے دوستوں اور ان کی فیملیز کو اٹھایا جارہا ہےمیں تو پاکستان میں بھی نہیں تھا،یہ ظلم اور بربریت اور دہشت گردی پولیس پھیلا رہی ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش مقامی افراد کے تحت پھیلائی جارہی ہے مقامی افراد کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں ہے،وہ منہ دکھانے کے لائق نہیںنفرت کا ماحول بنایا جارہا ہے اور اس کے نتائج بہت بڑے نکلیں گےاللہ عظیم ہے، اللہ کے پاس طاقت ہے حکومت اور اختیار ہےاللہ کو منظور ہوا میں ان تمام لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لے کر اوں گا ہمارے گھروں میں داخل ہو کر ہماری گاڑیاں اور گھروں کو توڑا گیامیں پاکستان میں تھا ہی نہیں،ایک بات یاد رکھنا نفرت آگ کی طرح پھیل رہی ہےآگ کی جنگاری کسی جگہ سے بھی اٹھ سکتی ہے اور ملک میں نئی آفت ا سکتی ہے