اہم خبریں

غیرقانونی ادویات فروخت کرنے والے 2 میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )غیرقانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کر دیا گیا،ڈرگ کنٹرول سیکشن کی اسلام آباد میں کارروائی، 2 میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا
دونوں میڈیکل اسٹورز ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کررہے تھے،ترنول اور جھنگی سیداں کے علاقے میں کارروائی عمل میں لائی گئی مزید قانونی کارروائی کیلئے کیسز کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں