اسلام آباد (اے بی این نیوز) حج 2027 سے 2030 کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، حج پورٹل سے 283 ہزار جبکہ موبائل ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے 43 ہزار عازمین کی رجسٹریشن ہوئی۔
235 ہزار افراد نے سرکاری سکیم اور 90 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔ رجسٹرڈ عازمین میں 191 ہزار مرد اور 134 ہزار خواتین شامل ہیں۔آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلے اطلاع تک جاری رہے گا۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کے لیے ایک نظام بھی تیار کیا ہے۔ حج پیکج کی تفصیلات اور رقم کی وصولی کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ٹول ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ،سفر مہنگا ہو گیا















