اسلام آباد (اے بی این نیوز) این ایچ اے نے ایک بار پھر ٹول ٹیکس بڑھا دیا۔ ملک بھر کی شاہراہوں پر 10 جولائی سے ٹول ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
قومی شاہراہوں پر کاروں کا ٹول ٹیکس 100 روپے، ویگنوں کا 200 روپے اور بسوں کا 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بڑے ٹرکوں کو ہر ٹول پلازہ پر 400 سے 700 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد پشاور موٹر وے پر گاڑیوں کا نیا ٹول ٹیکس 700 روپے، M3 پر 1000 روپے اور M4 پر 1350 روپے ہوگا۔ قومی موٹر ویز پر ویگنوں کا ٹول ٹیکس 1100 سے 1950 روپے مقرر کیا گیا ہے، بڑے ٹرکوں کو M1، M3 اور M4 پر 2700 سے 6500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق M5 اور M14 پر گاڑیوں کو ہر ٹول پلازہ پر بالترتیب 1500 اور 800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ M5 اور M14 پر ویگنوں کو بالترتیب 2,200 روپے اور 1,400 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ بڑے ٹرکوں کو بالترتیب 5,950 اور 1,750 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ملک بھر کی شاہراہوں پر 10 جولائی سے ٹول ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومتی مذاکرات کامیاب؟ لانگ مارچ روکنے پر اہم پیش رفت















