اہم خبریں

پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار، آج کی تازہ اپڈیٹ

پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار، آج کی تازہ اپڈیٹ

کراچی (کامرس ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت جاری ہے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ریال کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔

تازہ شرح تبادلہ کے مطابق ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4 ہزار 950 سے 4 ہزار 956 ایرانی ریال کے برابر ہے، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کا پیکٹ 6 سے 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق بعض سرمایہ کار مستقبل میں پابندیاں نرم ہونے اور ایران کی تیل برآمدات بحال ہونے کی توقع پر ریال خرید رہے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں زیادہ قیمت پر سرمایہ کاری کو پرخطر قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں شرح تبادلہ طلب و رسد، عالمی معاشی حالات اور خطے کی صورتحال کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایل این جی سےمتعلق اہم پیش رفت،نئی اپڈیٹ جاری

متعلقہ خبریں