اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایک اور ایل این جی کارگو کی اسپاٹ پرچیز کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
پی ایل ایل کے مطابق عالمی کمپنیوں سے کل تک بولیاں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ بولیاں کل کھولی جائیں گی۔ 21 سے 22 جولائی تک ایل این جی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
پی ایل ایل نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی جولائی کے لیے 3 ایل این جی کارگو خرید چکا ہے، 15 سے 16 جولائی تک ایل این جی کارگو $18.23 فی ایم ایم بی ٹی یو کی شرح سے خریدا گیا، جبکہ 10 سے 11 جولائی تک سپلائی کے لیے کارگو $17.37 فی ایم ایم بی ٹی یو کی شرح سے خریدا گیا۔
اس کے علاوہ، LNG کارگو 30 جون سے 4 جولائی تک $16.73 فی MMBTU کی شرح سے خریدا گیا۔
مزید پڑھیں:امپورٹ پالیسی خلاف ورزی کا معاملہ،معروف اسٹورز کے دعوے کے بعد بڑا یوٹرن















